مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈو نیشیا میں مشرقی تیمور کے ساحلی علاقے میں 6.6شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے لوگ شدید خوفزدہ ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انڈو نیشیا کے قریب مشرقی تیمور کے ساحلی علاقے میں 6.6شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے لوگ شدید خوفزدہ ہو گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تیمور کے ساحلی علاقے سے 92کلو میٹر مغرب میں تھا جس کی گہرائی 158کلو میٹر ہے ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 دسمبر 2016 - 12:03
انڈو نیشیا میں مشرقی تیمور کے ساحلی علاقے میں 6.6شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے لوگ شدید خوفزدہ ہو گئے ہیں۔