مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ترکی میں سفیر پر حملے کا بدلہ لیں گے اور قاتلوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ ترک دارالحکومت انقرہ میں روس کے سفیر آندرے کارلوف کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آندرے کارلوف کے قاتلوں کو ڈھونڈ نکالیں گے اور انکی ہلاکت کا بدلہ لیکر رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سفیر پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں تاہم قاتلوں کو کسی صورت معاف نہٰیں کیا جاسکتا۔
اجراء کی تاریخ: 20 دسمبر 2016 - 13:07
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ترکی میں سفیر پر حملے کا بدلہ لیں گے اور قاتلوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔