امریکہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ داعش کے لیڈر ابوبکر البغدادی کے بارے میں مصدقہ اطلاع دینے والے کو 25 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ داعش کے لیڈر ابوبکر البغدادی کے بارے میں مصدقہ اطلاع دینے والے کو 25 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ اطلاع دینے والے کو البغدادی کی پناہ کے مقام اور گرفتاری میں مدد بھی کرنا ہو گی۔ اس سے قبل البغدادی کی گرفتاری پر امریکہ نے دس ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔ سابقہ انعام کا سن 2011 میں اعلان کیا گیا تھا، جب داعش نے ابھی اپنی مسلح سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔