مہرخبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر حلب میں روس کا ایک فوجی مشیر ہلاک ہوگیا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق روسلان کیلٹسلی حلب میں ایک فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے اطلاعات کے مطابق روسی فوجی مشیر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے۔ادھر شامی فضائیہ نے وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں وہابی دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 7 دسمبر 2016 - 15:29
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر حلب میں روس کا ایک فوجی مشیر ہلاک ہوگیا ہے۔