مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اوباما انتظامیہ اور امریکی دفاعی صنعتیں ہندوستانی حکومت کے ساتھ ایک منصوبے کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ منصوبے کے تحت امریکہ اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے ایف 16 اور ایف 18 ہندوستان میں تیار کرے گا، معاہدہ طے ہونے کی صورت میں کمپنی لوک ہیڈ مارٹن اپنا ایف 16 طیارے بنانے کا مکمل پلانٹ ریاست ٹیکساس سے ہندوستان منتقل کرے گا، جس کے بعد ہندوستان ایف 16 لڑاکا طیارہ تیار کرنے والا واحد ملک بن جائے گا، اس سلسلے میں امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر آئندہ ہفتے نئی دہلی جارہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 6 دسمبر 2016 - 20:25
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اوباما انتظامیہ اور امریکی دفاعی صنعتیں ہندوستانی حکومت کے ساتھ ایک منصوبے کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔