مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام ميں سرگرم امریکہ اور اسرائيل نواز وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے رہنما ابو بکر البغدادی کے ہلاک ہونے کے بارے میں متضاد خبریں ہیں۔ ادھر اسرائیلی اخبار کے مطابق شامی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ داعش کے سینئر رہنماوں کا اجلاس عراق میں طلب کرلیا گیا ہے ۔ اس اجلاس کی طلبی سے ابو بکر البغدادی کی موصل کی جنگ میں ہلاکت کی افواہ پھیل گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی بار البغدادی کے ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آچکی ہیں ادھر عراقی ذرائع کے مطابق ابو بکر بغدادی کے ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں یہ صرف اسرائیلی پروپیگنڈہ ہے ابو بکر بغدادی کو اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 دسمبر 2016 - 15:54
عراق اور شام ميں سرگرم امریکہ اور اسرائيل نواز وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے رہنما ابو بکر البغدادی کے ہلاک ہونے کے بارے میں متضاد خبریں ہیں۔