امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے ساتھ اچھا برتاؤ نہ رکھنے پر کیوبا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کیوبا نے امریکہ کے ساتھ اچھا برتاؤ نہ کیا تو وہ دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کے معاہدے کوختم کردیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے ساتھ اچھا برتاؤ نہ رکھنے پر کیوبا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کیوبا نے امریکہ کے ساتھ اچھا برتاؤ نہ کیا تو وہ دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کے معاہدے کوختم کردیں گے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے سابق صدرباراک اوبامہ نے 2015 میں کیوبا کے دورے کے بعد امریکہ اورکیوبا کے سفارتی تعلقات کو بحال کیا تھا جسے اب ڈونلڈ ٹرمپ بحال رکھنا نہیں چاہتے ہیں۔ امریکہ کے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک بارپھرکیوبا کی حکومت اورعوام کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرکیوبا نے اچھا برتاؤ نہ رکھا تو وہ تعلقات کے بحالی کے فیصلے کو ختم کردیں گے جب کہ وہ اس سے قبل بھی اپنی انتخابی مہم کے دوران متعدد بارکیوبا سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔ نومنتخب صدرکی جانب سے کیوبا کودھمکی اس وقت دی گئی ہے جب کیوبا کے عوام اپنے سابق صدراورانقلاب کی علامت سمجھے جانے والے رہنما فیڈل کاسٹروکے دنیا سے گزرجانے کا سوگ منا رہے ہیں۔