مقبوضہ فلسطین میں حکام نے جنگلات کو آگ لگانے کے شبے میں 22 افرادگرفتار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میںحکام نے جنگلات کو آگ لگانے کے شبے میں 22 افرادگرفتار کیا ہے۔ آگ منگل کے روز لگی تھی جو اب پورےاسرائیل میں پھیل چکی ہے۔ گزشتہ 4روز کے دوران 200سے زائد مقامات پر آگ لگ چکی ہے جبکہ نطف اورشمالی شہرالجلیل میں اب بھی کئی مقامات پرآگ لگی ہوئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے آگ لگنے کے واقعات کو دہشت گردی قراردیا گیا ہے۔ شمالی شہرحیفہ کی جنگلات میں لگی آگ پرقابوپالیاگیا ہے۔ آگ کےباعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہےجبکہ آگ لگنے کےباعث 2جیل بھی خالی کرالیےگئے ہیں۔