نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد اپنا بزنس اور سوشل میڈیا اکائونٹس والد سے الگ کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے  مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد اپنا بزنس اور سوشل میڈیا اکائونٹس والد سے الگ کر لیا ہے۔ ایوانکا کثرت کے ساتھ  اپنے والد نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نظر آرہی تھیں جس کے بعد تنقید ان پر بڑھ گئی تھی۔ علیحدگی کا یہ بیان ان کے ٹویٹر اکائونٹ پر ظاہر ہوا جس میں ایوانکا کی ٹیم نے کہا کہ اب یہ صرف ذاتی استعمال کے لئے ہو گا۔