پاکستان کے شہر اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالا ، سیالکوٹ اور قصور میں سیکڑوں وہابی دہشت گرد داعش میں شامل ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالا ، سیالکوٹ اور قصور میں سیکڑوں وہابی دہشت گرد داعش میں شامل ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق داعش میں شمولیت کے لیے خواتین سمیت 14پاکستانی  شام اور افغانستان پہنچ گئے ہیں۔   یہ تمام افراد 2 ہفتے پہلے شام اور افغانستان پہنچے ہیں۔ ان میں سے 7 کا تعلق لاہور،2 کا سیالکوٹ، ایک کا اسلام آباد اور کچھ کا گوجرانوالہ سے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھرتیاں شام میں موجود داعش کے کمانڈر قاری عابد نامی شخص نے سوشل میڈیا کے ذریعے کی ہیں۔قاری عابد لوگوں کی ذہن سازی کرتا ہے اور داعش کے لیے کام کرنے پر تیار ہونے والوں کا اپنے بھانجے نبیل احمد سے رابطہ کروا دیتا ہے۔ تیار ہونیوالوں کو بعد میں افغانستان اور شام بھیج دیا جاتا ہے۔ پاکستانی وہابی جوق در جوق داعش میں شامل ہورہے ہیں جبکہ پاکستان کی وفاقی حکومت وہابی دہشت گردوں کو بچانے کے لئے داعش میں وہابیوں کی شمولیت سے انکار کررہی ہے پاکستان میں سرگرم وہابی پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں پاکستانی ذرائ‏ نے انکاشاف کیا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کی ہندوستان کی خفیہ ایجنسی "را" کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔