مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق پچھلے دو سالوں میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں بھارت میں سب سے زیادہ سیلفی لیتے ہوئے اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ اور بھارتی انسٹیٹیوٹ کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ میں، مائےسیلف اور مائےکِل فی کے مطابق مارچ 2014ء سے ستمبر 2016ء تک پوری دنیا میں سیلفی لینے کے دوران ہونے والی اموات کی تعداد 127تھی جن میں سے صرف بھارت میں ہی 76سیلفی اموات ہوئیں جبکہ ان دو سالوں میں پاکستان میں نو، امریکا میں آٹھ اور روس میں چھ سیلفی اموات ہوئیں۔
اجراء کی تاریخ: 17 نومبر 2016 - 14:03
رپورٹ کے مطابق پچھلے دو سالوں میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں بھارت میں سب سے زیادہ سیلفی لیتے ہوئے اموات ہوئی ہیں۔