مہر خـبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کےنومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نسل پرست شخص اسٹیفن بینن کو وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ ترین عہدہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق اسٹیفن بینن چیف اسٹریٹیجسٹ اور سینئر مشیر کے طور پر کام کریں گے ۔اس فیصلے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی ماہرین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسٹیفن بینن متنازع شخصیت ہیں، جنھیں سفید فام نسل پرستوں میں مقبولیت حاصل ہے ۔
اسٹیفن بینن پر سفید فام نسل پرستی کے پروپیگنڈے کا حصہ ہونے کا الزام ہے ،وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں شامل تھے اور اس سے پہلے ایک نسل پرست اخبار کے ایگزیکٹو چیئرمین تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے رینز پریبس کو بھی ٹاپ مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے رینس پریبس ری پبلیکن نیشنل کمیٹی کے چیرمین ہیں اور ان کا کردار وائٹ ہاوس کے چیف آف اسٹاف کا ہوگا ۔
اجراء کی تاریخ: 15 نومبر 2016 - 00:49
امریکہ کےنومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نسل پرست شخص اسٹیفن بینن کو وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ ترین عہدہ دینے کا اعلان کیا ہے۔