اجراء کی تاریخ: 13 نومبر 2016 - 18:12

نیوزی لینڈ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے البتہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے البتہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کافی دیر تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔ کرائسٹ چرچ کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک صرف ایک سڑک پر گڑھا پڑنے کی خبر سامنے آئی ہے تاہم مزید کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جب کہ امدادی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہاہے ہے تاہم لوگ احتیاط سے کام لیں۔ امریکی جیولیو جیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ سے دور شمال مشرق میں 91 کلومیٹر اور گہرائی 11 کلومیٹر تھی۔