مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع نیٹو کے بگرام ایئربیس میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے مختصر بیان میں کہا گیا کہ دھماکہ صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب ہوا۔بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ نیٹو فورسز اور میڈیکل ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں، تاہم دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ ضلع بگرام کے گورنر عبد الشکور قدوسی نے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے تاہم انھوں نے متاثرہ افراد کی قومیت کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کیں۔ بگرام ایئربیس افغانستان میں امریکی فوج کا سب سے بڑا ایئربیس ہے، جسے اکثرو بیشتر طالبان نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 12 نومبر 2016 - 10:30
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع نیٹو کے بگرام ایئربیس میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں.