مہر خبررساں ایجنسی کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے سری نگر میں حریت رہنما یاسین ملک کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے،یاسین ملک کو مسلسل 4 ماہ کی قید کے بعد 29اکتوبر کو جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنماؤں نے کل کشمیر میں یوم استقلال منانے کا اعلان کر رکھا ہے، حریت رہنماؤں کی اپیل پر کل لال چوک تک مارچ کیاجانا ہے۔یاسین ملک کو 4 ماہ کی قید کے بعد کشمیر پولیس نے 29 اکتوبر کو جیل سے رہا کیا تھا،
کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے حریت رہنما یاسین ملک ان کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر گرفتار کیا تھا، پارٹی ترجمان کے مطابق یاسین ملک کو پولیس نے کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں بند کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 نومبر 2016 - 17:24
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے سری نگر میں حریت رہنما یاسین ملک کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے،یاسین ملک کو مسلسل 4 ماہ کی قید کے بعد 29اکتوبر کو جیل سے رہا کیا گیا تھا۔