مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر میر واعظ عمر فاروق اوریا سین ملک کے درمیان طویل ملاقات ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملاقات میں مشترکہ جدوجہد شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ہندوستان کے سابق وزیرخارجہ یشونت سنہا کی قیادت میں ہندوستانی وفد کی میر واعظ عمرفاروق اور سید علی گیلانی سے ملاقات پر بھی غورکیا گیا۔ واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق کی کئی دنوں سے جاری نظر بندی بھی آج ختم کردی گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 نومبر 2016 - 08:33
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر میر واعظ عمر فاروق اوریا سین ملک کے درمیان طویل ملاقات ہوئی ہے۔