مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے ذرائع ابلاغ اور مطبوعات کی بائیسویں نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق مطبوعات کی بائیسویں نمائشگاہ میں 900 ذرائع ابلاغ 630 حجروں میں حصہ لے رہے ہیں تہران میں مصلی امام خمینی میں " شفافیت اور صداقت " کے عنوان سے نمائشگاہ برپا کی گئي ہے جس میں ذرائع ابلاغ 620 حجروں اپنی کارکردگی اور فعالیت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ مطبوعات کے مشاہدے کے موقع پر وزارت ارشاد کے اعلی حکام بھی صدر کے ہمراہ موجود تھے۔