اجراء کی تاریخ: 3 نومبر 2016 - 13:17

امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف نئی ای میل تحقیقات پرصدراوبامہ نے ایف بی آئی چیف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف نئی ای میل تحقیقات پرصدراوبامہ نے ایف بی آئی چیف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ذرائع کے مطابق صدر اوبامہ کا کہنا تھا کہ ہم نامکمل معلومات اور لیکس پرکارروائی نہیں کرتے،ہم صرف مکمل فیصلوں پر کارروائی کرتےہیں۔

صدراوبامہ نے ایف بی آئی چیف کا نام لیے بغیر کہا کہ ایف بی آئی نے ہلیری کی ای میل تحقیقات پر کانگریس کوخط لکھ کرتحقیقاتی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیردی ہیں۔ صدراوبامہ نے ہلیری کلنٹن پر مکمل اعتماد کااظہار کیا