ہندوستانی وزارت داخلہ نے وہابی رہنما ذاکر نائیک کی تنظیم اسلام ریسرچ فاؤنڈیشن پر غیر ملکی چندے وصول کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت داخلہ نے  وہابی رہنما ذاکر نائیک کی تنظیم  اسلام ریسرچ فاؤنڈیشن پر غیر ملکی چندے وصول کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق  فاؤنڈیشن کو بند کرنے کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں ۔ ذرائع  کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو نوٹس جاری کر کے اس کے لائسنس کو منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ وزارت داخلہ نے ذاکر نائیک کی ایک اور این جی او آئی آر ایف ایجوکیشنل ٹرسٹ کو بھی پیشگی اجازت لینے کے درجہ میں رکھنے کا پراسیس شروع کر دیا ہے جس کے تحت اسے بیرونی چندہ لینے کے لئے وزارت داخلہ سے اجازت لینا ہو گی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے ذاکر نائیک کے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو بند کرنے کے سلسلہ میں ایک مسودہ بھی تیار کیا جا رہا ہے جسے کابینہ کی میٹنگ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ واضخ رہے کہ ذاکر نائیک پر القاعدہ اور دوسری وہابی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کا الزام عائد ہے ۔