مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں عدالت کے حکم پر شاہی خاندان کے شہزادے کو سزا کے طور پر کوڑے مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شاہی خاندان کے شہزادے کو جدہ کی عدالت نے سزا کے طور پر کوڑوں سمیت قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے شہزادے کو عدالت میں ہی کوڑے لگائے گئے۔ ذرائع کے مطابق شہزادے کے طبی معائنے کے بعد پولیس اہلکار نے کوڑے مارے تاہم شہزادے کی شناخت اور کس جرم میں کوڑے لگائے گئے اس حوالے سے تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 19 اکتوبر کو سعودی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شہزادہ ترکی بن سعود کو سزائے موت سنائی تھی اور عدالتی حکم کے مطابق دار الحکومت ریاض میں سرعام شہزادہ ترکی کا سر قلم کر دیا گیا تھا۔ سعودی عرب کے اکثر شہزادے مخۃلف جرائم میں ملوث ہیں اور انھیں شاذ و نادر ہی سزا دی جاتی ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 2 نومبر 2016 - 11:57
سعودی عرب میں عدالت کے حکم پر شاہی خاندان کے شہزادے کو سزا کے طور پر کوڑے مارے گئے ہیں لیکن شہزادے کو کس جرم میں کوڑے مارے گئے ہیں اس کو مخفی رکھا گيا ہے۔