اٹلی میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے زلزلہ کی شدت 1۔7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے زلزلہ کی شدت  1۔7  ریکارڈ کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وسطی اٹلی میں 7.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کے باعث عمارتیں لرز کر رہ گئیں اور کئی منہدم بھی ہوگئیں جب کہ لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ حکام کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور تباہ ہونے والے عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ رواں سال اگست میں اٹلی میں 6.2 شدت کے زلزلے نے شدید تباہی مچائی تھی جس کے باعث 245  افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔