مہر خبـررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصرکی اعلی عدالت نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی 20 سال قید کی سزا کی توثیق کردی ہے۔ مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو یہ سزا عوام کو تشدد پر اکسانے اور ملک میں فساد پھیلانے کی جرم میں دی گئی ۔ مصر کی عدالتوں میں مصرکے سابق صدر محمد مرسی پر دیگر مقدمات بھی چل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے مصر کے سابق صدر کو اقتدار سے اتار کر جیل بھیجنے میں اہم کردار ادا کیا اور مصری فوج کو اس سلسلے میں بھاری مقدار میں رشوت بھی ادا کی۔
اجراء کی تاریخ: 22 اکتوبر 2016 - 22:27
مصرکی اعلی عدالت نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی 20 سال قید کی سزا کی توثیق کردی ہے۔