مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق خودکش حملے میں بارود سے بھری ہوئی گاڑی کے ذریعے فورسزکے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا، اس دھماکے میں 25افراد زخمی بھی ہوئے۔
یہ خودکش حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عراقی فوج نے رضاکار دستوں اوردیگر ملیشیاؤں کے ساتھ مل کر شمالی شہر موصل کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کیلئے فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 اکتوبر 2016 - 00:05
عراق کے دارالحکومت بغداد میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔