مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں یوم عاشور پر ملک بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، کراچی میں بھی یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی حفاظت کے لیے سخت انتظاما ت کیے گئے ہیں۔ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے محرم کے جلوسوں کی سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے جارہے ہیں،نشتر پارک سے 10محرم کا مرکزی جلوس برآمد ہوگا۔
جلوس نمائش پرعلی رضا امام بارگاہ، سی بریز پلازہ، صدر دواخانہ، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان، لائٹ ہاؤس اور نیو میمن مسجد سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتا م پذیر ہوگا۔
کراچی بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس اہلکار مجالس اور ماتمی جلوسوں کی حفاظت کیلئے تعینات ہیں، لیکن عاشورہ کےجلوس کی حفاظت کیلئے کئی ہزار پولیس اور رینجرز اہلکار اپنی خدمات انجام دیں گے جبکہ پاک آرمی کے دستے بھی اسٹینڈ بائی پر رہیں گے۔
مرکزی جلوس کی جانب آنے والی تمام سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز، واٹر ٹینکرز اور مسافر بسوں کے ذریعے بند کیا جائے گا جبکہ کچھ اینٹری اور ایگزیٹ پوائنٹس دیئے جائیں گے جن پر واک تھرو گیٹ قائم ہوں گے ۔
جلوس کے راستے میں آنے والی تمام بلند عمارتوں پر اسنائپر تعنیات ہوں گے جبکہ جلوس کی نگرانی کےلیے ڈرون کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جائے گی،اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔
اجراء کی تاریخ: 11 اکتوبر 2016 - 12:34
پاکستان میں یوم عاشور پر ملک بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، کراچی میں بھی یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی حفاظت کے لیے سخت انتظاما ت کیے گئے ہیں۔