حسینیہ امام خمینی (رہ) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں دوسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں دوسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

مجلس عزا سے حجت الاسلام والمسلمین صدیقی نے خطاب اور  واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی۔ مجلس عزا سے قبل حجۃ الاسلام فلاح زادہ نے احکام بیان کئے اور جناب سید محمد عاملی اور سعید حدادیان نے نوحہ خوانی اور مصائب پیش کئے۔ حسینیہ امام خمینی میں مجالس عزا کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہےگا۔