مہر خبررساں ایجنسی نے صوت المنامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں پیغمبر اسلام (ص) کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کی کربلا کے میدان میں عظيم الشان قربانی کی یاد میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے عزاداری کا انعقاد کیا گیا جس میں عزاداروں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق بحرینی عزاداروں نے سید الشہداء کی مجلس عزا کا اہتمام بحرین کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے کیا۔
بحرینی حکومت نے اس سے قبل مذہبی شعائر کو مٹانے اور ہٹانے کی بھر پور کوشش کی لیکن عزاداروں نے ان کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ کربلا والوں سے جو یزید بھی ٹکرایا ہے اسے شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔