مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پولیس نے کراچی کے علاقے نائن زیرو کے قریب ایک بند مکان سے بھاری تعداد میں سرکاری اور نیٹو کا اسلحہ، گولہ بارود اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد کرلیں۔ایڈیشنل آئی جی پولیس مشتاق مہر نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ صبح 5 بجے کے قریب ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر نائن زیرو کے قریب ایک بند مکان پر چھاپہ مارا گیا، جس کی ٹینکی سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ پولیس نے مکان کے ٹینک سے اینٹی ایئرکرافٹ گن، اینٹی ٹینک مائن اور دیگر ہتھیار بھی برآمد کیے۔مشتاق مہر کے مطابق یہ اسلحہ 9 اور 10 محرم الحرام کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں کہ یہ مکان کس کے نام پر ہے، کب سے بند تھا، آخری مرتبہ یہاں کون آیا، کیا مکان کسی کو کرائے پر دیا گیا تھا اور یہ اسلحہ کراچی میں ہونے والی کسی دہشت گردی یا تخریب کاری میں تو استعمال نہیں ہوا۔ مشتاق مہر نے اس موقع پر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسلحہ برآمد کرنے والی ٹیم کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔
اجراء کی تاریخ: 5 اکتوبر 2016 - 23:27
پاکستانی پولیس نے کراچی کے علاقے نائن زیرو کے قریب ایک بند مکان سے بھاری تعداد میں سرکاری اور نیٹو کا اسلحہ، گولہ بارود اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد کرلیں۔