امریکہ نے ہندوستان کے زیر انتظام لائن آف کنٹرول پائی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور ہندوستان سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ہندوستان کے زیر انتظام لائن آف کنٹرول پائی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور ہندوستان سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہےکہ امریکہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کا غور سے جائزہ لے رہا ہے اور دونوں ممالک سے پر امن رہنے کی درخواست کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی افواج آپس میں رابطے میں ہیں، ان کے درمیان بات چیت سے کشیدگی میں کمی آئے گی۔