شام کے وزیر خارجہ نےولید المعلم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران سعودی عرب اور قطر کو وہابی دہشت گردوں کا حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام پوری دنیا کی نیابت میں وہابی اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہا ہے جبکہ سعودی عرب اور قطر وہابی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ نےولید المعلم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں  اپنے خطاب کے دوران سعودی عرب اور قطر کو وہابی دہشت گردوں کا حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام پوری دنیا کی نیابت میں وہابی اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہا ہے جبکہ سعودی عرب اور قطر وہابی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہے ہیں۔ شامی وزیر خارجہ نے امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں کئی درجن شامی فوجیوں کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیرالزور میں شام کے فوجیوں پر امریکی جنگی طیاروں کے حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ دہشت گردوں کے ساتھ ہے۔ شامی وزیر خارجہ نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام میں جنگ بندی کے خلاف  اور دہشت گردی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ولید المعلم نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر کو امریکہ کی سرپرستی حاصل ہے اور یہ دونوں ممالک دہشت گردی کے اصلی حامی ہیں۔ شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس، ایران اور حزب اللہ لبنان شامی عوام کے اصلی حامی ہیں اور شام اپنے دوستون کے تعاون سے دہشت گردی کے خاتمہ تک کارروائی جاری رکھےگا۔