مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں حساس اداروں نے کشمیر روڈ پر آپریشن کرکے 10 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں کشمیر روڈ پر حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 10 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں جن میں 10 کلاشنکوف، ہزاروں گولیاں، سیکڑوں میگزین، خودکش جیکٹس،غیر ملکی کرنسی سمیت دیگر سامان اور 2 گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم سے ہے جب کہ انہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 ستمبر 2016 - 00:04
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں حساس اداروں نے کشمیر روڈ پر آپریشن کرکے 10 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔