المیادین کے مطابق شام کے علاقہ دیرالزور میں امریکی جنگی طیاروں نے وہابی دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہوئے شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے بعد وہابی تکفیری دہشت گردوں نے شامی فوج کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے علاقہ دیرالزور میں امریکی جنگی طیاروں نے وہابی دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہوئے شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے بعد وہابی تکفیری دہشت گردوں نے شامی فوج کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

ادھر اسرائیلی جنگی طیاروں نے بھی شام کے بعض علاقوں پر بمباری کی ہے اس سے قبل روس اور امریکہ نے شام میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا لیکن امریکہ نے شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے جنگ بندی کو توڑ دیا ہے۔ امریکہ اور سعودی عرب شام میں وہابی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہے ہیں۔