اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج سہ پہر کو مصلائے تہران میں شہدائے منی کی یاد میں دعائے عرفہ ادا کی جائے گي۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج سہ پہر کو مصلائے تہران میں شہدائے منی کی یاد میں دعائے عرفہ ادا کی جائے گي۔ اسلامی تبلیغاتی کونسل  کے بیان کے مطابق شہدائے منی کی پہلی برسی کے موقع پر گذشتہ سال منی کے المناک واقعہ کی یاد میں دعائے عرقہ پڑھی جائے گی۔ اس معنوی تقریب آج سہ پہر کو منعقد ہوگی جس میں عوام سے بھر پور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ اس تقریب سے حجۃ الاسلام والمسلمین قاضی عسکر اور شہید فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین شہیدی محلاتی خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال سعودی رعب کے حکام کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی بنا پر منی میں 7000 ہزآر حاجی شہید ہوگئے تھے جن میں 500 حاجی ایرانی تھے۔

لیبلز