اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز عید قربان آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں تہران یونیورسٹی میں ادا کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز عید قربان آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں تہران یونیورسٹی میں ادا کی جائے گی۔

نماز جمعہ کی انتظامی کمیٹی کے مطابق عید الاضحی بروز پیر مطابق 12 سمتبر کو منائی جائے گی ۔ نماز عید سے قبل عراق کی اسلامی مزاحمتی  تنظیم کے سربراہ شیخ اکرم الکعبی عوام سے خطاب کریں گے۔