مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظمیوں کےخلاف مخصوص علاقوں میں آپریشن کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کےوزیرقانون رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رینجرز پہلے سے موجود ہے اور خفیہ اطلاعات پر پولیس کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے تاہم کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد یہ محسوس کیا گیا ہے کہ صوبے میں دہشت گردوں، کالعدم تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف برسر پیکار انسداد دہشت گردی کی فورس کی مدد کے لیے رینجرز کو تعینات کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز کو مخصوص مدت اور مخصوص علاقوں کے لیے بلایا جا رہا ہے جب کہ ابتدائی طور پر رینجرز کو 2 ماہ کے لئے بلایا جا رہا ہے لیکن اگر ضرورت محسوس کی گئی تو مدت میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 ستمبر 2016 - 00:34
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظمیوں کےخلاف مخصوص علاقوں میں آپریشن کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔