مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں راکٹ حملے اور مختلف مقامات پر بم دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے العبیدی میں واقع اسلحہ ڈپو پر نا معلوم سمت سے فائر کئے گئے راکٹ حملے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ بغداد آپریشنز کمان کے ترجمان سعد معن نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ العبیدی میں قائم اسلحہ ڈپو پر راکٹ حملے کئے گئے دھماکوں کے نتیجے میں ڈپو میں موجود بعض گرینیڈز چل پڑے جن کی زد میں آکر ڈپو میں تعینات 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔ م اب تک کسی تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔بغداد کے علاقے غزالیہ میں واقع ایک مرکزی اور تجارتی شاہراہ پر ہونے بم دھماکے میں بھی 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ المشتل میں واقع ایک بازار میں بھی دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 3 ستمبر 2016 - 19:48
عراق میں راکٹ حملے اور مختلف مقامات پر بم دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔