مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع ملنے کے بعد ٹرمینل کوخالی کرا لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہر فرینکفرٹ کے ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے عمارت کو خالی کر ا لیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جنہوں نے ایئر پورٹ کے تمام ٹرمینلز کی تلاشی شروع کر دی ہے ۔بم کی اطلاع کے بعد ایئر پورٹ کو پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے اور مسافروں کو بھی باہر سے اندر اور اندر سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مسافروں کے سامان کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے ایئر پورٹ کے مختلف حصوں کو چیک کیا جا رہا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 31 اگست 2016 - 16:00
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع ملنے کے بعد ٹرمینل کوخالی کرا لیا گیا ہے۔