ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 50 ویں روز بھی کشیدگی برقرار اور وادی میں کرفیو نافذ ہے بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور ممتاز حریت رہنما آغا سید حسن موسوی کوپولیس نے آزادی مارچ میں شرکت کرنے سے پہلے ہی گرفتار کرلیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 50 ویں روز بھی کشیدگی برقرار اور وادی میں کرفیو نافذ ہے بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور ممتاز حریت رہنما آغا سید حسن موسوی کوآزادی مارچ میں شرکت کرنے سے پہلے ہی گرفتار کرلیا ۔ہندوستانی فورسزکی کارروائیوں میں 8جولائی سے اب تک 88 کشمیری  ہلاکد اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے، کرفیو کے باعث نظام زندگی معطل ہے ،شہریوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ حریت کانفرنس کی اپیل پر یکم ستمبر تک ہڑتال کی جا رہی ہے۔