مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی شہر امرتسر میں حیرت انگیز طور پر ایک شخص نے 2 ماہ کے دوران 40 چاقو کھا لئے جنہیں ڈاکٹروں نے طویل آپریشن کے دوران اس کے پیٹ سے نکال لیا۔ اطلاعات کے مطابق چاقو نگلنے والے 40 سے 45 سالہ سرجیت سنگھ پیٹ درد کی شکایت لیکر ہسپتال پہنچا تو ڈاکٹروں نے الٹرا ساؤنڈ اور بائیویسی کے ذریعے پیٹ میں چاقو کی مانند اشیاءکا پتہ چلایا جس پر سرجیت سنگھ نے بتایا کہ شدید خواہش کی بنا پر چاقو کھا لیتا ہے۔ ڈاکٹروں نے 5 گھنٹے طویل آپریشن کر کے چاقو پیٹ سے نکالے جس پر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ آدمی نفسیاتی مریض ہے جس نے 40 چاقو 2 ماہ کے عرصہ میں کھائے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 21 اگست 2016 - 13:18
ہندوستانی شہر امرتسر میں حیرت انگیز طور پر ایک شخص نے 2 ماہ کے دوران 40 چاقو کھا لئے جنہیں ڈاکٹروں نے طویل آپریشن کے دوران اس کے پیٹ سے نکال لیا۔