افغانستان کے وسطی صوبہ غور میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین فوجی اہلکارہلاک اور5زخمی ہوگئے جبکہ کنڑ میں راکٹ حملے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے وسطی صوبہ غور میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین فوجی اہلکارہلاک اور5زخمی ہوگئے جبکہ کنڑ میں راکٹ حملے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے بتایاکہ گزشتہ روز وسطی صوبہ غور کے علاقہ پاسابند میں فوج کی گاڑی سڑک میں نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکارہلاک اور5زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق اس علاقے پر کچھ عرصہ قبل طالبان نے قبضہ کرلیا تھا اورحال ہی میں افغان فورسز نے علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کیا۔علاوہ ازیں مشرقی صوبہ کنڑ میں یوم آزادی کی تقریب پر راکٹ حملے میں دو شہری ہلاک اورسکیورٹی اہلکاروں سمیت 49افراد زخمی ہوگئے۔