مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں تعینات ترک فوجی اتاشی اور بحریہ اتاشی اچانک روپوش ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روپوش ہونے والے ترک اہلکار واپس ترکی جانے سے خوفزدہ تھے۔
قبل ازیں انقرہ حکومت نے ان اہل کاروں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرتے ہوئے انہیں واپس ترکی طلب کیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق روپوش ہونے والے ترک اہلکاروں کے ہمراہ ان کے اہلخانہ بھی ہیں۔
ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد آٹھ دیگر فوجی عہدیدار بھی فرار ہو کر یونان پہنچ گئے تھے، جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دائر کر دی تھی۔ ان کی سیاسی پناہ سے متعلق کارروائی کا آغاز انیس اگست سے ہوگا۔ ترکی میں نکام فوجی بغاوت کے بعد کریک ڈاؤن جاری ہے اور اب تک 60 ہزار سے زائد اہلکاروں کو عہدوں سے برطرف کرکے جیل بھیج دیا گيا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 12 اگست 2016 - 08:53
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں تعینات ترک فوجی اتاشی اور بحریہ اتاشی اچانک روپوش ہو گئے ہیں۔