مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی عدلیہ نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکرسلیم الجبوری پر عائد کردہ بدعنوانی کے مقدمے کو خارج کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کی اعلیٰ عدالتی کونسل نے اسپیکر کے خلاف بدعنوانی کے ٹھوس شواہد نہ ہونے کی بنا پرانھیں بری کردیا ہے۔
عدالتی فیصلہ ایسے وقت میں جاری ہوا جب پارلیمنٹ نے اسپیکر اور دو ارکان کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات کی تحقیقات کے لیے انہیں حاصل پارلیمانی استثنیٰ ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔ اسپیکر سلیم الجبوری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے خود کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے سے اتفاق کیا ہے، الجبوری کو اگرچہ گرفتار نہیں کیا گیا تھا تاہم انہیں بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔عراقی حکومت نے ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 اگست 2016 - 12:37
عراقی عدلیہ نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکرسلیم الجبوری پر عائد کردہ بدعنوانی کے مقدمے کو خارج کردیا ہے۔