مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان کی المعزاب، ابوالمظ اور التبۃ الحمراء چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے سعودی عرب کے 4 فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے سرحدی شہر جیزان کی المعزاب، ابوالمظ اور التبۃ الحمراء چیک پوسٹوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے کم سے کم 4 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔