ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں جاری تشدد کے نتیجے میں سکیورٹی دستوں کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں جاری تشدد کے نتیجے میں سکیورٹی دستوں کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد  زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں گذشتہ ایک مہینہ سے تشدد جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 70 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھرایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستانی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیر میں چھرے والی بندوں کے استعمال پر پابندی عائد کردے کیونکہ ہندوستانی فورسز نے چھرے والی بندوقوں کا استعمال کرکے کئی درجن افراد کو بینائی سےمحروم کردیا ہے۔