مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں وہابی دہشت گردوں نے صر کے سابق مفتی اعظم ڈاکٹر علی جمعہ پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ نماز ادا کرنے کے لئے مسجد میں داخل ہوئے اس حملے میں مفتی کے چند محافظ زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مصر کے سابق مفتی اعظم ڈاکٹر علی جمعہ کو قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ یہ واقعہ الجیزہ صوبے میں پیش آیا ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سابق مفتی اعظم نماز جمعہ کا خطبہ دینے کیلئے شہر کی ایک مسجد میں داخل ہو رہے تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر علی جمعہ کے ذاتی محافظین زخمی ہوگئے تاہم انہیں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے امریکہ ، سعودی عرب اور اسرائیل کے اشاروں پر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تحریک چلا رکھی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 6 اگست 2016 - 16:58
مصر میں وہابی دہشت گردوں نے صر کے سابق مفتی اعظم ڈاکٹر علی جمعہ پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ نماز ادا کرنے کے لئے مسجد میں داخل ہوئے اس حملے میں مفتی کے چند محافظ زخمی ہوگئے ہیں۔