مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ افغانستان میں داعش نے اپنا رعب و دبدبہ قائم کرنے کے لئے مشرقی صوبہ ننگر ہار کے ضلع کوٹ کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر حملوں کا آغاز کردیا ہے، جس دوران درجنوں دیہاتی ہلاک جب کہ سینکڑوں بے دخل ہوچکے ہیں۔ ایک واقعہ میں داعش نے 5 بھائیوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق داعش دہشت گردوں نے پہلے فائرنگ کرکے بھائیوں کو قتل کیا اور اس کے بعد ان کے سر کاٹ دیئے۔ ادھر افغان سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں داعش کے شدت پسند گروہ کے علاقائی صدر دفتر پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے جب کہ ملک بھر میں ہونے والی مختلف جھڑپوں میں 96 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
اجراء کی تاریخ: 5 اگست 2016 - 17:35
افغانستان میں داعش نے اپنا رعب و دبدبہ قائم کرنے کے لئے مشرقی صوبہ ننگر ہار کے ضلع کوٹ کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر حملوں کا آغاز کردیا ہے، جس دوران درجنوں دیہاتی ہلاک جب کہ سینکڑوں بے دخل ہوچکے ہیں۔ ایک واقعہ میں داعش نے 5 بھائیوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔