مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور سے ازبکستان جانے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کو افغانستان کے صوبے لوگر میں فنی خرابی کے پیش نظر طالبان کے علاقہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ، طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کو آگ لگادی جبکہ اس میں سوار ایک روسی ٹکنیشن سمیت 7 افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر مرمت کے لیے جا رہا تھا، اس نے شیڈول کے مطابق پشاور سے ٹیک آف کیا اور اس نے براستہ افغانستان ازبکستان جانا تھا جہاں اس کی منزل بخارب تھی، ہیلی کاپٹر نے افغانستان میں داخل ہوتے ہوئے کرم ایجنسی کے قریب فنی خرابی یا کسی دوسری وجہ کے باعث افغان علاقے لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان علاقہ لوگر طالبان کے زیر تسلط ہے جہاں ہیلی کاپٹر کے لینڈنگ کرتے ہی طالبان نے اسے آگھیرا اور ہیلی کاپٹر کو تباہ کرکے اس میں سوار تمام افراد کو یرغمال بنا لیا۔ ادھر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر کے واقعہ پر آرمی چیف نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن سے رابطہ کیا اور کریو ممبرز کی حوالگی کے لیے کہا جس پر جنرل نکلسن نے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق واقعہ پر افغان حکومت اور افغان نیشنل آرمی سے بھی رابطہ ہوا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 اگست 2016 - 11:06
پاکستان کے شہر پشاور سے ازبکستان جانے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کو افغانستان کے صوبے لوگر میں فنی خرابی کے پیش نظر طالبان کے علاقہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ، طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کو آگ لگادی جبکہ اس میں سوار ایک روسی ٹکنیشن سمیت 7 افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔