مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کےدارالحکومت ممبئی کے علاقہ بھیونڈی میں خستہ حال رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد ملبے تلے دب گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ممبئی کے قریب واقع بھیونڈی نامی قصبے میں 3 منزلہ رہا ئشی عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے اب تک 8 افراد کی لاشیں اور 12 زخمیوں کو نکال لیا ہےجب کہ اب بھی متعدد افراد دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ مقامی میونسپل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گرنے والی عمارت انتہائی بوسیدہ تھی اور انتظامیہ نے وہاں رہائش پذیر خاندانوں کو عمارت خالی کرنے کا نوٹس بھی دیاتھا تاہم وہ عمارت خالی کرنے پر تیار نہیں تھے۔ حادثے کے وقت بھی عمارت میں 8 سے 9 خاندان رہائش پذیر تھے۔واضح رہے کہ مہاراشٹرا سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں درجنوں افراد ہلاک اورلاکھوں متاثرہوئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 31 جولائی 2016 - 17:51
ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کےدارالحکومت ممبئی کے علاقہ بھیونڈی میں خستہ حال رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد ملبے تلے دب گئے ہیں۔