ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہندوستانی فورسز کا نہتے کشمیریوں کو جاں بحق کرنا افسوس ناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہندوستانی فورسز کا نہتے کشمیریوں کو جاں بحق کرنا افسوس ناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیلٹ گن سے بچوں کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے ،اس گن کا استعمال بند ہونا چاہیے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاک بھارت بارڈر پر پاکستان کے ساتھ سیز فائر کیا جانا چاہیے اور واجپائی کے دور جیسا ماحول بنا کر مذاکرات شروع ہونے چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو قتل کرنے سے پہلے ہمیں اطلاع نہیں دیتیں اور برہان وانی کے قتل سے قبل بھی بھارتی فورسز نے اطلاع نہیں دی تھی ۔ انھوں نے کہا کہ کرفیو کی صورت میں عوام کو باہر نہیں نکلنا چاہیے۔