مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ نائجیریا کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہے جواد ظریف نائجیریا کے بعد گھانا ، گینہ کونا کری ور مالی کا دورہ بھی کریں گے اور ان ممالک کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔