مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اطلاعات مطابق سعودی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار برسلز میں یورپی یونین کی وزیرخارجہ فیڈریکا موگرینی کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ الجبیر نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کا مسئلہ شام کے مسئلے کے حل سے وابستہ ہے۔ جب تک شام میں بشار اسد برسر اقتدار رہیں گے تب تک سعودی عرب وہابی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت جاری رکھےگا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے امریکہ ، اسرائیل، ترکی اور قطر کے ساتھ ملکر داعش ، النصرہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو تشکیل دیا تھا ۔ لیکن سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو شام میں زبردست شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی میں رونما ہونے والےی فوجی بغاوت کے پیچھے بھی امریکہ اورسعودی عرب کا ہاتھ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 20 جولائی 2016 - 00:16
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔